مہر خبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسرائيلي فو ج نے غرب اردن ميں ايك حملے كے دوران فلسطيني پارليمان كے اسپيكر عزيز دويك كو ان كے گھر سے حراست ميں لے ليا ہے 20گاڑيوں پر مشتمل اسرائيلي فوجيوں نے پہلے رام اللہ ميں ان كے گھر كا محاصرہ كيا اور پھر عزيز دويك كو حراست ميں ليا گيا فلسطيني اسپيكر العزيز دويك حماس كے ركن بھي ہيں فلسطيني ذرائع نے حراست كي تصديق كي ہے جبكہ فلسطيني وزير اعظم اسم?عيل ہانيہ نے اس اقدام پر اسرائيل كي مذمت كي ہے اب تك اسرائيل نے اسرائيل حكومت اور پارليمان كے 64 اركان كو حراست ميں لے ركھا ہے جو بين الاقوامي قوانين كي صريح خلاف ورزي ہے ايراني پارليمنٹ كے سربراہ ڈاكٹر حداد عادل نے اسرائيل كے اس غير قانوني اقدام كي شديد مذمت كي ہے
فلسطيني پارليماني سربراہ كا اغوا
اسرائيل نے فلسطيني پارليماني سربراہ كو اغوا كرليا ہے
اسرائيلي فو ج نے غرب اردن ميں ايك حملے كے دوران فلسطيني پارليمان كے اسپيكر كو ان كے گھر سے حراست ميں لے ليا ہے
News ID 363767
آپ کا تبصرہ